پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے۔ کہ ہم اوپن بیلٹ کیلئے بھی تیار ہیں، آپ الیکشن کی تیاری پکڑیںں یہ قبول نہیں عمران نیازی کو دھاندلی سے جتوایا جائے فوٹو شاپ ویڈیو بھی سازش ہے پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں حکومت کو شکست دے گی انہوں نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔ کہا کہ ضمنی انتخابات میں ہمارے امیدواروں کی لیڈکو سلیکٹڈ اور سلیکٹرز بھی پریشان ہوگئے ہیں جہاں بھی ضمنی انتخابات ہوئے حکومت کو عبرت ناک شکست دی ہے،پہلے وہ بڑے سکون سے بیٹھے تھےکہ اپوزیشن ضمنی الیکشن اور سینیٹ کا بائیکاٹ کردیں گے،لیکن پی ڈی ایم نے وہ سیاسی کارڈ کھیلے کہ حکومت ضمنی انتخابات اور سینیٹ الیکشن کیلئے پریشان ہے۔
انشاء اللہ پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں بھی حکومت کو شکست دے گی
حکومت عام انتخابات سینیٹ کی وجہ سے اتنے پریشان ہیں کہ ہرادارے کو متنازع بنا رہے ہیں، کبھی وہ بندوق الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کے کندھوں پر رکھ کرچلانا چاہتے ہیں ۔مگر جب تک جمہوری حکومتیں موجود ہیں ہم الیکشن میں کسی کو دھاندلی کی اجازت نہیں دیں گے۔ سینیٹ انتخابات میں کسی کو دھاندلی کی ہمت نہیں ہونی چاہیے
اگر اوپن بیلٹ زبردستی ہوا تو سینیٹ میں ارکان سے ان کے ووٹ کا حق چھینا جائے، اگر حکومت کی اکثریت ہے اور وہ اپنے ارکان پر اعتماد کرتے ہیں۔ تو پھر وہ چور دروازوں سے کیوں آنا چاہتے ہیں آمنے سامنے آکر جمہوری مقابلہ کریں پی ٹی آئی نے اپنے ہی امیدواروں کیخلاف صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں بھیجا ہے۔ وہ اپنے ہی ارکان پر اعتماد نہیں کررہے وہ کیوں اعتماد کریں گے۔ ان کو نظرآرہا ہے کہ عمران خان کی حکومت جارہی ہے۔ کراچی سندھ میں لوگ پیپلزپارٹی میں آرہے ہیں ہمیں ٹکٹ بھی دیں ہم الیکشن لڑیں گے
جب عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا تھا تو کسی نے سوموٹو نوٹس لیا تھا جب 2018ء کے الیکشن میں تاریخ کی بدترین دھاندلی ہورہی تھی جب سارے پاکستان کی سیاسی جماعتیں چیخ چیخ کرکہہ رہی تھیں کہ ایک سیاسی جماعت کیلئے سب کچھ کیا جارہا ہے۔جب زبردستی امیدواروں کو توڑا گیا اس وقت کسی نے سوموٹو نوٹس کیوں نہیں لیا
0 Comments