Subscribe Us

Welcome to wabnews-12|latest news about all

رات کو پرسکون نیند کے لیے ماہر ڈاکٹر نے ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر ایک ایسی چیز پہننے کا مشورہ دے دیا

 عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ ٹک ٹاک ویڈيوز صرف اور صرف ڈانس اور میمز بنانے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں اور اس کا مقصد صرف تفریح ہوتا ہے۔ لیکن یہ نظریہ درست نہیں ہے کیوںکہ ٹک ٹاک ویڈيو لوگوں کو مختلف قسم کی معلومات شارٹ ویڈيو کے ذریعے فراہم کرنے کے لیے بھی استعمال کی جا سکتی ہیں جیسا کہ ڈاکٹر جیسیکا زی اینڈریڈ نے کیا

 

ان کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اس ویڈيو میں انہوں نے بتایا ہے کہ رات کو سوتے ہوئے جرابیں پہننا پرسکون نیند کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے، ڈاکٹر جیسیکا نے اپنے اس دعویٰ کے حق میں باقاعدہ دلیلیں پیش کی ہیں۔ ان کی یہ ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اس کو 2.6ملین لوگ دیکھ چکے ہیں جس میں انہوں نے رات میں جرابیں پہن کر سونے کے کچھ فوائد بیان کیے ہیں

 

رات کو جرابیں پہن کر سونے کے فوائد

1 پیر گرم رہتے ہیں

ڈاکٹر جیسیکا کی یہ ویڈيو درحقیقت 2007 میں کی جانے والی ایک ریسرچ کے مطابق ہے جو کہ فزیالوجی اور بی ہیویر نامی رسالے میں شائع ہوئی تھی جس کے مطابق پیروں کے ٹھنڈے ہونے کا اثر انسان کی نیند پر پڑتا ہے اور اس وجہ سے بار بار آنکھ کھلتی ہے- اس وجہ سے جو لوگ سوتے ہوئے جرابیں پہن لیتے ہیں وہ نیند کے بار بار ٹوٹنے سے بچ جاتے 



2 دماغ پرسکون ہوتا ہے

جب پیر گرم ہوتے ہیں تو خون کی شریانیں جو پیروں کو خون سپلائی کرتی ہیں وہ گرم ہوتی ہیں اور اس سے دوران خون نارمل ہوتا ہے۔ دوران خون کا اثر دماغ تک پہنچتا ہے اور دماغ کی شریانیں پر سکون ہو جاتی ہیں جس سے دماغ نیند لانے والے اعصاب کو تحریک دیتا ہے اور نہ صرف نیند جلد آجاتی ہے بلکہ وہ پر سکون بھی ہوتی ہے-

 

3کس قسم کی جرابیں بہتر ہوتی ہیں

اس حوالے سے ڈاکٹر جیسیکا سوتی اور آرام دہ جرابیں پہننے کا مشورہ دیتی ہیں۔ اونی جرابوں کے استعمال پیروں کو بہت زیادہ گرم کر سکتے ہیں جو کہ ہر موسم میں استعمال نہیں کیے جا سکتے اس کے علاوہ ایسی جرابیں بھی نہیں استعمال کرنی چاہیے ہیں جو بہت ٹائٹ ہو۔ ہلکے اور نرم جرابیں پیروں کو آرام پہنچاتے ہیں

4اگر جرابوں کے باوجود نیند نہ آئے تو کیا کریں

اس حوالے سے کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر اس کے باوجود بھی نیند نہ آئے تو کیا کیا جائے تو اس کے جواب میں ڈاکٹر جیسیکا کا یہ کہنا تھا کہ نیند کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ ایک ٹائم ٹیبل بنایا جائے اور اس کی سختی سے پابندی کی جائے۔ اس کے علاوہ سونے سے قبل جسم اور ذہن کو سونے کے لیے تیار کیا جائے اور اگر اس کے باوجود بھی نیند پر سکون نہ ہو تو ان وجوہات کی تلاش کی جائے جو نیند کے خراب ہونے کا سبب ہوں اور اس حوالے سے کسی ڈاکٹر سے بھی رجوع کیا جا سکتا ہے کیوں کہ پرسکون نیند صحت مند جسم کے لیے ضروری ہوتی ہے

 

Post a Comment

0 Comments